• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس: 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

News Editor by News Editor
جولائی 18, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی خان عدالت میں پیش ہوئے۔گوہر علی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ استثنیٰ پر اعتراض اٹھا دیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اعتراض کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ استثنیٰ پر ان کے دستخط ہی نہیں ہیں۔

وکیل گوہر علی نے امجد پرویز سے کہا کہ آپ کو کیا جلدی ہے؟ رک جائیں! ٹرائل میں ملزم کو مکمل قانونی حق ملنا چاہیے۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کیا بہتر نہیں تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ٹرانسفر کی درخواست بھی ساتھ لگاتے؟اس موقع پر وکیل گوہر علی خان نے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس عدالت میں دکھا دیں۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے؟

ان فیس بک پوسٹس کی کیا فورنزک ہوئی ہے؟ آپ کو نہیں لگتاکہ ان کی فارنزک ضروری ہے؟وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں نے جب ان پوسٹس کو دیکھا تو بہت دکھ ہوا، میں نے تمام پوسٹس فیس بک پر دیکھی ہیں، توشہ خانہ کیس میں فیئر ٹرائل کا سوال ہے۔جج ہمایوں دلاور نے ان سے سوال کیا کہ آپ کیوں نہیں ان فیس بک پوسٹس کو جوڈیشل انکوائری کے سامنے لے کر جاتے؟وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں امید کر رہا تھا کہ عدالت ان پوسٹس کی تردید کر دے گی۔

جج ہمایوں دلاور نے دورانِ سماعت اپنے فیس بک اکائونٹ ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ فیس بک اکائونٹ میرا ہے، مگر پوسٹس میری نہیں ہیں۔وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ آپ جوڈیشل انکوائری کروا سکتے تھے، سپریم کورٹ جا سکتے تھے، پوسٹس ٹھیک ہیں یا نہیں، عدالت کے لیے درست نہیں کہ ٹرائل چلائے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کی درخواست دائر کی تو تب فیس بک مواد نہیں تھا، تمام پوسٹس فیس بک پر موجود ہیں، فیئر ٹرائل اور انسانی حقوق ہر فرد کا حق ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے سے ہی ٹرانسفر کی درخواست دائر کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو آپ کی عدالت پر ویسے ہی اعتماد نہیں دکھائی دے رہا، آپ کی عدالت کی کریکٹر ایسیسینیشن کی جا رہی ہے، کئی ماہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے فرار حاصل کر رہے ہیں، وہ اپنی درخواستِ استثنیٰ پر دستخط کرنا بھی پسند نہیں کرتے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیڑھ ماہ انہیں اسٹے دیا،

ڈیڑھ ماہ کا اسٹے چیئرمین پی ٹی آئی نے انجوائے کیا، ان کا رویہ عدالت کی طرف سنجیدہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ کیس میں ان کے لیے کچھ بچت نہیں، وہ کیس سے دور بھاگ رہے ہیں۔وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ ایسے سوشل میڈیا مواد کا عدالت کے نوٹس میں لانا ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز نے جواب الجواب دلائل میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نے بہت ریلیف دیا، قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ہر پیشی پر عدالت آنا لازمی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنتوشہ خانہ کیسچیئرمین پی ٹی آئیسیشن جج
Previous Post

شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر موخر

Next Post

جماعت اسلامی کبھی بھی سیاسی اور جمہوری پارٹی نہیں رہی ، فیصل کریم کنڈی

News Editor

News Editor

Next Post
فیصل کریم کنڈی

جماعت اسلامی کبھی بھی سیاسی اور جمہوری پارٹی نہیں رہی ، فیصل کریم کنڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
چین

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
چین

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading