اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔
اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ آئی ایل ایف کے چیف آرگنائزر، صدر، اور دیگر عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ نئے عہدیداران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔بانی چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر انتظار پنجھوتا کو آئی ایل ایف کا نیا چیف آرگنائزر تعینات کیا گیا ۔ اس تبدیلی کا مقصد تنظیم کے اندر مزید فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔