اسلام آباد (کورٹ رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں زیر سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت 25ستمبر ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت شروع ہونے پر نعیم پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،
جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلہ سناتے وقت بشریٰ بی بی کی پیشی یقینی بنائے جائے،عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل دینے سے قبل وکلاء مزید معلومات اکٹھی کریں،۔عدالت نے سماعت 25 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔