اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق کیس کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ 2021 میں ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی۔ اس انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کر دیے گئے تھے، جس پر انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، لیکن درخواست مسترد ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔