• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت

News Editor by News Editor
اکتوبر 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے غزہ کی پٹی میں الاہلی ہسپتال پر گھنائونے اور ظالمانہ اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جارحیت اور بے رحمانہ عمل قرار دیا ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بے گناہ شہریوں، ہسپتال اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرم ہے،یہ عمل صیہونی دہشت گرد ریاست اسرائیل کی نفرت انگیز بربریت کو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر ان گھنانے اور وحشیانہ مظالم کے خلاف متحد ہونا چاہیے،فلسطینی عوام کی آزادی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اپنے بیان میں غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زخمیوں، مریضوں اور پناہ گزینوں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے،بین الاقوامی برادری غزہ پر اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اسرائیلی حملے میں 500 سے زیادہ شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے، سویلین آبادی اور املاک کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔ انہوں نیکہا کہ پوری پاکستانی قوم کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے۔غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کی فوری اجازت دی جائے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیغزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بمباری کے نتیجے میں 500 سے زیادہ نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل طاقت کے نشے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے،پاکستان کی پارلیمان اور عوام عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری مداخلت کرکے اسرائیل کو ایسے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدامات سے روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل طاقت کے نشے میں انسانیت سوز مظالم اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،اسرائیل کا غزہ کے ہسپتال پر حملہ ناقابلِ قبول ہے ۔

سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں پر اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری غیر انسانی اور غیر قانونی ہے ،فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بمباری سے ہزاروں نہتے شہری نشانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کر کے خوراک اور ادویات کی ترسیل یقینی بنائے،پاکستان کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امداد کا اعلان جس میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیا ہیں خوش آئند ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی فلسطینی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلی فضائی حملےغزہہسپتال
Previous Post

مریم نواز کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

Next Post

آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے، حنیف عباسی من گھڑت مقدمے سے بری ہوئے' شہباز شریف

News Editor

News Editor

Next Post
شہباز شریف

آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے، حنیف عباسی من گھڑت مقدمے سے بری ہوئے' شہباز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading