اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں شاہ محمود قریشی ، اسدعمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے بات چیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سے 5 نام مانگ لیے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو جلد نام دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی ۔
اس سے قبل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور سعدرفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا تھا اور مذاکرات کے لیے سینیٹ میں موجود اپوزیشن اور حکومت کے 5 ،5 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا اور 26 اپریل کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔
٭٭٭٭٭