کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دوست محمد راہموں سے انکے چچا بچل راہموں کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
انہوںنے اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سمیت اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔