پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین ایک بار پھر بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے، جبکہ طارق حسن کو بھی بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیے گئے انتخابات میں چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر اور چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں دہشت گردی، فلسطین اور کشمیر میں مظالم کی مذمت کی گئی جبکہ افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چوہدری شجاعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ "قرآن ہمارا منشور ہے، ہمیں خدمت، سچائی اور عاجزی کی سیاست کرنی ہے۔”