لاہور (ہیلتھ ڈیسک)چقندر کے جوس میں نائٹریٹ اور اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جگر کے ورم اور تکسیدی تناو میں کمی لاتے ہیں،
تاہم اس حوالے سے اب تک جانوروں پر زیادہ تحقیقی کام ہوا ہے تو انسانوں پر اس کے فوائد کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔گوبھی یا اس جیسی دیگر سبزیوں جیسے بروکولی یا دیگر میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ ایسے نباتاتی مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جو جگر کی صفائی میں مدد فراہم کرتے ہیں اور اس عضو کو نقصان دہ مرکبات سے بچاتے ہیں۔