چارسدہ: کمسن بچی کے قتل و زیادتی کے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار، تفتیش جاری

چارسدہ کے علاقے تھانہ تنگی میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے مرکزی ملزم بلال ولد امان حسین کو پولیس نے تیز رفتار تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا۔

واقعہ 16 اکتوبر 2025 کو سامنے آیا تھا، جس کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید تحقیقاتی طریقے اور گھروں کی پروفائلنگ کے ذریعے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور چند روز میں ملزم تک پہنچ گئی۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلو سامنے آ سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تفتیشی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور عوام کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

2 تبصرے ”چارسدہ: کمسن بچی کے قتل و زیادتی کے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار، تفتیش جاری

اپنا تبصرہ لکھیں