پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی طرز کی شرٹ میں تصویر اور ہاتھ میں چائے کا کپ بھارتی حلقوں میں غصے کا باعث بن گئی۔
آفریدی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ چائے کا کپ لیے کھڑے تھے۔ کیپشن میں انہوں نے شیکھر دھون کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا:
"چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر، تمہیں چائے پلاتا ہوں”۔
یہ تصویر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آئی اور انہیں سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم دنیا بھر کے صارفین نے ان کے کمنٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا:
"کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا، اور کتنا گرو گے؟ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”۔
اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ:
"آٹھ لاکھ فوج کے باوجود اگر ایک واقعہ رک نہ سکا تو تم ناکام ہو، اور ہر بات کا الزام پاکستان پر کیوں لگایا جاتا ہے؟”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ:
"2016 میں ورلڈکپ کے دوران کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کی ٹیم بھارت گئی، کبڈی کی ٹیم بھارت آ سکتی ہے، مگر کرکٹ ٹیم نہیں؟ اگر بائیکاٹ کرنا ہے تو سب چیزیں بند کرو۔”