اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےاسلام آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی کمسن بچی رضوانہ کو قانونی تحویل حاصل کرلی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس کمسن بچی رضوانہ کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال میں جاری ہے، رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
چئیرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد کا شکار بچوں کو تعلیم، علاج، رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔









