اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ کل ایک بار پھر شہباز شریف اور ساتھیوں نے عدالت کیخلاف ہرزہ سرائی کی ۔
جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ڈی ایم کا مقصد ہے کہ مرسوں مرسوں الیکشن نہ کرسوں ، پی ٹی آئی ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں جیت کی طرف جارہیہے ، چیف جسٹس عمر عطابندیال صاحب نے اپنے نام کی لاج رکھی ہے ، پی ڈی ایم والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں ، بلاول صاحب مارشل لاءکی باتیں نہ کریں، بلاول صاحب آپ کم ازکم اس گینگ کا حصہ نہ بنیں ۔












