• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عظمی بخاری

عظمی بخاری

پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے’عظمیٰ بخاری

ملک و قوم کی سلامتی کی بات ہو تو یہ بائیکاٹ پر چلے جاتے ہیں،ان کو شاید پاکستان ،عوام کے جان و مال سے کوئی غرض نہیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 18, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، ملک و قوم کی سلامتی کی بات ہو تو یہ بائیکاٹ پر چلے جاتے ہیں،ان کو شاید پاکستان اور عوام کے جان و مال سے کوئی غرض نہیں،ان کا ایجنڈا پاکستان، ملک کے خلاف ہونے والی سازشیں، ملک دشمن قوتوں اور سیاسی تقسیم ہے،

بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا کو 600ارب روپے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کے لئے دئیے گئے وہ سارا پیسہ کہاں خرچ کیا گیا ،ان کے لئے اہم یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مٹن ملا ہے یا نہیں ،انہیں اپنے صوبے میں امن و امان سے کوئی غرض نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے صحافیوں میں تحائف تقسیم کیے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پریس کلب میرا ہمیشہ سے گھر رہا ہے اور اس گھر میں آنے کے لئے مجھے دعوت کی ضرورت نہیں ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے تحائف دینے کے لئے آئی ہوں ،میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے سنجیدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کے لیے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے تھے، بانی پی ٹی آئی شاید خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے،ان کا ایجنڈا پاکستان، ملک کیخلاف ہونے والی سازشیں، ملک دشمن قوتوں اور سیاسی تقسیم ہے۔وہ وزیراعظم ہوتے ہوئے طالبان کو بھائی کہتے تھے اور ان کی سرپرستی کرتے ۔سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا، آپریشن ضرف عضب ہو یا رد الفساد، تمام دہشت گردوں کو ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے کچھ عرصہ ملک میں امن رہالیکن ان کے دور میں سزا یافتہ دہشت گردوں کو صدارتی معافی دی گئی ۔یہی صدارتی معافی والے دہشت گرد زمان پارک کی سکیورٹی کرتے نظر آتے رہے ۔

آج ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا چکی ہے،یہ پاک فوج کو ڈی مورالائز کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ فوجی شہادت کے جذبے سے وردی پہنتے ہیں،انہوں نے بیرون ملک چندے کے پیسے سے لابی فرمز ہائر کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم اور ان کے تحفظ اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے سر جوڑ کر بیٹھی ہیں،ایک جماعت تحریک بائیکاٹ ان جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھی ہوئی ،ان کو شاید پاکستان اور عوام کے جان و مال سے کوئی غرض نہیں۔

انہوںنے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کو 600ارب روپے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کے لئے دئیے گئے لیکن وہاں کوئی سی ٹی ڈی نہیں بنا،وہ سارا پیسہ کہاں خرچ کیا گیا ،ان کے لئے اہم یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مٹن ملا ہے یا نہیں ،انہیں اپنے صوبے میں امن و امان سے کوئی غرض نہیں ۔

یہ مسلسل جھوٹ بولتے ہیں، روزہ نہ رکھنے کا کوئی اور بہانہ ڈھونڈ لیں، سحری نہ ملنے کا بہانہ نہ کریں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپ افغانستان سے اپنے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے لیکن صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے پر راضی نہیں ،ان مہاجرین کی ہم نے بہت میزبانی کی، اب انہیں واپس چلے جانا چاہیے ، یہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف کھڑے کیوں نظر آتے ہیں،یہ اسلام آباد پر لشکر کشی کرتے نظر آتے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا ایجنڈہ کسی محب وطن پاکستانی کا نہیں ہو سکتا ۔کیا ان کو علم ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف کوئی لائن لینی ہے کہ انہوں نے اڈیالہ جا کر قیدی سے رہنمائی لینی ہے،پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کی لائن لینا چاہتے ہیں؟،اس کو اڈیالہ سے لے بھی آئیں تو وہ پاکستان کے بھلے کی بات نہیں کر سکتا۔

ان کی جماعت کو بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا بریگیڈ نے ہائی جیک کر رکھا ہے جو ڈالر کما رہے ہیں۔ملک و قوم کی سلامتی کی بات ہو تو یہ بائیکاٹ پر چلے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 16بار اپنے بیٹوں سے بات ہو چکی ہے ،ان کے بیٹے والد کو ملنے پاکستان نہیں آتے بلکہ دبئی میں میچ دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں پی ٹی آئی نہیں بیٹھی تو سب سے زیادہ خوشی طالبان، بھارت اور بی ایل اے کو ہوئی ہو گی،یہ جماعت خود کو اپنی حرکتوں کی وجہ سے irrelevantکر چکی ہے لیکن اندرونی ہو یا بیرونی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،تمام جماعتیں ملک و قوم کی حفاظت کے لئے متحد ہو چکی ہیں،نواز شریف ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،اگر پارلیمان نواز شریف کو کوئی ذمہ داری دے تو وہ ہمیشہ کی طرح تیار ہوں گے۔

آج پاکستان کو نئے نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تحریک فساد شہدا کی توہین کے لئے ہمیشہ تیار نظر آتی ہے،اس جماعت کے حوالے سے بہت ہو گیا، اب تمام جماعتوں اور پارلیمان کو پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نا کچھ کرنا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا ایجنڈہ نواز شریف کی مرضی اور ہدایت کے مطابق ہی طے ہوا ہے ،نواز شریف کا خود اجلاس میں موجود ہونا لازمی نہیں تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نام پر اس ملک میں بہت کچھ ہو چکا، دہشت گردی پہلے بھی آپریشنز کے ذریعے ختم ہوئی تھی ،دہشت گردوں کی حمایت کرنا چھوڑ دیں ،قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں کو انتظار کرنا چاہیے ، سکیورٹی کے معاملات پر مختلف حوالوں سے بریفنگ دی جا رہی ہے ۔تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ نظام کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ،آج قوم کے سامنے ان کا اصل چہرہ سامنے آ چکا ہے ،پاکستان کی بہتری چاہنے والے آج پالیمان میں موجود ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف بات کرنے والے آج پارلیمان سے باہر ہیں ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کے معاملے کو دیکھ رہی ہوں ،ہم نے اخبارات کو ایک ارب سے زائد کے واجبات ادا کئے ہیں اور ان سے تنخواہوں کے حوالے سے سرٹیفکیٹ مانگا ہے ۔ہم 20تاریخ تک اخباری مالکان کے ورکرز کی تنخواہوں کے حوالے سے سرٹیفکیٹ کا انتظار کرینگے،میں صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن حد تک جاوں گی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بائیکاٹپاکستانپی ٹی آئیسلامتیعظمیٰ بخاریفورسزملک و قوم
Previous Post

پیپلزپارٹی سندھ کے پانی پر قبضے کے معاملے پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

Next Post

لندن میں "چائنا ان اسپرنگ ٹائم " گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد 

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
چائنا میڈیا

لندن میں "چائنا ان اسپرنگ ٹائم " گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading