• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سینیٹرعرفان صدیقی

سینیٹرعرفان صدیقی

پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود ودیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، عرفان صدیقی کا دعوی

پی ٹی آئی کی ساری پالیسیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے باہر لانا ہے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 30, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ا یک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی، ہمارا پہلے موقف تھا حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں لیکن 31 جنوری تک برقرار رکھا، ہم آج بھی میٹنگ کیلئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی، سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے، ہم بچوں والا کھیل نہیں بنانا چاہتے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ باہر کچھ بھی ہو کمیٹیوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی نے ایسا رویہ رکھا جو نہیں رکھنا چاہیے تھا، میرے ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری پالیسیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ سے باہر لانا ہے، ان کی پالیسی کا محور بھی ہے کہ وہ کس طرح جیل سے باہر آئیں، پی ٹی آئی نے 2 مطالبات کی آڑ میں 15 مطالبات پیش کیے، پی ٹی آئی ہمارا جواب سنے بغیر ہی دیوار پھلانگ کر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئی لیکن ان کو بھی پی ٹی آئی کی اصلیت معلوم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے جو جماعت مذاکرات نہیں جانتی تو وہ اس کی مشق کر رہی ہے، سڑکوں پر آنے کے بجائے مذاکرات کیے جا رہے ہیں اچھی بات ہے، پی ٹی آئی سب کچھ کرنے کے بعد سڑکوں پر آئی تھی، پی ٹی آئی دوبارہ لشکر کشی کا راستہ اپناتی ہے تو ریاست بھی مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی سمیت چند ارکان کا نام لے کر رہائی کا مطالبہ کیا۔

کمیٹی کے بیان کردہ نام لمبی فہرست ہے ہم نے این آر او کا نام نہیں دیا۔ حکومت عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتی تو یہ پھر کوئی مطالبہ نہ کرتے۔ مطالبات کی آڑ میں پی ٹی آئی کا متن کچھ اور ہے۔ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھتی تو بات کرتے۔ انہوں نے ہم پر تھوپ دیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنا رہے تھے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی مل بیٹھتی اور بات کر لیتی اس کے بعد آگے صورتحال دیکھتے، ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اور کارکنان کو مطمئن کر رہے ہوتے ہیں، جمہوری طریقے سے کوئی قدم بڑھایا جاتا ہے تو شاید مولانا فضل الرحمان کچھ ساتھ دے دیں، غیر جمہوری طریقہ اپنایا جائے گا تو پھر وہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بانی پی ٹی آئیپی ٹی آئیرہائیشاہ محمودعرفان صدیقیمذاکرات
Previous Post

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین روز کی مندی کے بعد 112000 پوائنٹس کی حد بحال

Next Post

پی ٹی آئی کے اقدامات پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا ،کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہیں؟ جاوید لطیف

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
جاویدلطیف

پی ٹی آئی کے اقدامات پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا ،کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہیں؟ جاوید لطیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading