• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عامرمیر

پی ٹی آئی زمان پارک میں موجود دہشتگردوں کوپولیس کے حوالے کرے،عامرمیر

News Editor by News Editor
مئی 17, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی ) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جناح ہاوس حملے میں ملوث 30 سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں موجود ہیں، پی ٹی آئی لیڈرشپ کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے کہ انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں موجود دہشتگردوں کو اگر پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو وہی ہوگا جو قانون بتاتا ہے، ڈیڈ لائن کو فالو کیا جائے،24 گھنٹے گزرنے کے بعد قانون کی عملداری حرکت میں آئے گی، اب کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے دھمکیاں دی تھیں کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا، کیا جو کچھ ہوا ہے اس کی دھمکیاں خان صاحب نہیں دیتے رہے؟ وہ مسلسل فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے آرہے تھے، سیاسی قیادتیں گرفتار بھی ہوتی ہیں اور جیلیں بھی کاٹتی ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کیلئے اکسایا گیا۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کورکمانڈر ہاوس میں حملہ شام 8 بجے تک جاری رہا، یہ حملہ بڑی آسانی سے روکا جاسکتا تھا، نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی، اس وجہ سے ان لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے، لوگوں نے آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ کوئی لاش گرے۔

ان کامزید کہناتھا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو حملوں میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، شرپسندوں کے جرم کی نوعیت سے ٹرائل کا فیصلہ ہوگا، نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ کسی بے گناہ کو سزا نہ دی جائے، حملوں میں ملوث لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، نادرا کو حملوں میں ملوث لوگوں کی تصاویر دی جارہی ہیں، نادرا اپنے سسٹم سے ان لوگوں کا ڈیٹا اداروں کو فراہم کررہا ہے۔

عامر میر نے مزید کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب نے پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، بلوائیوں اور حملہ آوروں سے نمٹا جائے گا، جو اسلحہ استعمال کرے گا دہشتگردی کرے گا جواب میں پولیس کو اسلحہ کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، اس سے پہلے نگران پنجاب حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے، اب قانون کو ہاتھ میں لینے والے یاد رکھیں، دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی کوشش کی گئی تو فواد چودھری سے تیز دوڑ لگانی پڑے گی، ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کی ایسی دوڑ لگوائیں گے کہ وہ اولمپکس میں بھی حصہ لینے کے قابل ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 3400 سے زیادہ حملہ آور گرفتار ہوچکے ہیں، درج مقدمات کی تعداد 254 ہے، 78 ملزمان کا جسمانی جب کہ 609 کا جوڈیشل ریمانڈ ہوچکا ہے، 81 شرپسندوں کا شناخت پریڈ کیلئے ریمانڈ ہوچکا ہے، گرفتاریاں ابھی جاری ہیں، آخری شرپسند کی گرفتاری تک شناخت کا عمل جاری رہے گا، اس دوران پنجاب میں دفعہ 144بھی نافذ رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا، اس لیے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا ہے، جو گرفتار ہوچکے وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جائیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پی ٹی آئیدہشتگردوںزمان پارکعامرمیر
Previous Post

عمران نیازی کی انا کیلئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی

Next Post

پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
عامرکیانی

پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading