اعجاز چودھری

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(کورٹ نیوز)پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اعجاز چودھری نے سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، درخواست لاہور ہائیکورٹ کے 28اپریل فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 11اگست 2025کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اعجازچودھری کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ درخواست گزار کا کوئی سابقہ فوجداری ریکارڈ نہیں ہے،درخواست گزار کا نام مقدمہ میں بعد میں شامل کیاگیا،درخواست تھانہ شادمان کے مقدمے میں سزا کے خلاف دائر کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں