اسلام آباد(کورٹ نیوز ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔
عدالتِ عالیہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل جاوید عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں۔
جس پر عدالت نے کل(منگل ) تک وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔پشاورہائی کورٹ نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل آفس سے جواب بھی طلب کر لیا۔