اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، تاہم اگر پی ٹی آئی انکار کرتی ہے تو مذاکرات کی مشق لاحاصل ہوگی۔
حکومت مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے رکھنا چاہتی ہے اور مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے ، اگر حکومتی مذاکراتی کمیٹی ان کا انتظار کرنا چاہتی تو یہ ایک علیحدہ بات ہے۔
صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں؟۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے، ہر حالات میں کوئی نا کوئی حل نکل آتا ہے۔