اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے، جس طرح پہلے 3 بار اسلام آباد پر حملہ کیا، اس طرح کا دھاوا اور احتجاج نہیں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو عید کی پیشگی مبارکباد دے دے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو بھی عید مبارک ہو، پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے، پی ٹی آئی نے 3 بار اسلام آباد پر حملہ کیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس بار دھاوا اور احتجاج نہیں ہونا چاہئے، کسی کے حقوق پر ضرب آ رہی ہے تو احتجاج کرنا اس کا بنیادی حق ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں نے بھی عید کی خوشیاں منانی ہیں اس کے لیے امن بھی چاہیے، امن بہت ضروری ہے۔









