• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
پی سی بی

پی سی بی کا پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں خواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان

News Editor by News Editor
اگست 17, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 74خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں ان 74 کرکٹرز کو گیارہ ماہ کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹس دیئے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اقدام اس بات کا عکاس ہے کہ وہ ملک میں خواتین کرکٹ کی ترقی اور فروغ کو کس قدر اہمیت دیتا ہے اور اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف خواتین کرکٹ کی ترقی اور ان کے کریئر کے لیے بہترین راہ فراہم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کرکٹرز کی شرکت کے سلسلے میں گہری دلچسپی اور واضح سوچ رکھتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے یہ اہم موقع ہے کہ ہم نے ِخواتین کرکٹ کی ترقی کے سلسلے میں تاریخی قدم اٹھایا ہے وہ 74 خواتین کرکٹرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بدولت یہ کنٹریکٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم صرف کنٹریکٹس سائن کرنے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ان غیرمعمولی کھلاڑیوں کے خوابوں اور خواہشات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ ہماری خواتین کرکٹرز نے مستقل مزاجی سے اپنی مہارت دکھائی ہے اور یہ بہترین موقع ہے کہ ہم انہیں وہ پلیٹ فارم مہیا کریں جن کی وہ مستحق ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے سے نہ صرف کھیل کا معیار بلند ہوگا بلکہ نئی لڑکیوں کو بھی یہ کھیل اپنانے کا شوق پیدا ہوگا۔ویمنز کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ انہیں 74اچھی کھلاڑیوں کے لیے کنٹریکٹس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔

یہ تاریخی موقع نہ صرف ان کرکٹرز کی مہارت کا اعتراف ہے بلکہ ہمارا عزم ہے کہ ان کرکٹرز میں اعتماد اور حوصلہ پیدا کیا جائے اور ایسے وقت میں جب ہمارا خواتین کرکٹ سیزن شروع ہوا چاہتا ہے ہم پابند ہیں کہ ان کرکٹرز کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلیے تمام ضروری سپورٹ مہیا کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کے علاوہ انہیں سات مختلف کرکٹ اکیڈمیز میں ٹریننگ کی سہولتیں بھی فراہم کررکھی ہیں۔جن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی۔ انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان۔ قیوم اسٹیڈیم پشاور۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ اور ویمنز اسپورٹس اسٹیڈیم بہاولپور شامل ہیں۔جن 74کرکٹرز کو یہ کنٹریکٹس دیئے جارہے ہیں ان میں 59 کھلاڑی ایمرجنگ اور انڈر نائنٹین کیٹگری سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ 14کرکٹرز وہ ہیں جو پہلے ہی سینئر سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

پاکستانی خواتین کرکٹ کا مصروف سیزن یکم ستمبر سے شروع ہونے والا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ان خواتین کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے یہ اقدام نہ صرف ان کرکٹرز کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ اس سے ملک میں خواتین کرکٹ کے معیار کو بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔جن کرکٹرز کو ان کنٹریکٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس۔ ایمرجنگ ٹورنامنٹس انڈر19ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور آئی سی سی انڈر 19ویمنز ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں ان کرکٹرز کا انتخاب سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم ویمنز سلیکشن کمیٹی نے قومی اور اکیڈمی کوچز کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔ جن کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں وہ ویمنز سینٹرل کنٹریکٹس کا حصہ نہیں ہونگی جو بعد میں اعلان کیے جائیں گے۔ان خواتین کرکٹرز کو ماہانہ رقم کے علاوہ میچ فیس ۔ ڈیلی الانس اور انعامی رقم میں بھی حصہ ملے گا۔جن 74خواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں ان میں آئمہ سلیم (راولپنڈی )،ایمن انور (کراچی )،عائشہ جاوید (لاہور )،علینہ شاہ (پشاور )، علیزہ خان (کراچی )،امبر کائنات (لاہور)،

انعم امین (لاہور )،عریشہ نور بھٹی (لاہور )، عریجہ حسیب (کراچی ) ، اسما امین (فیصل آباد ) ،اسما شریف (عارف والا) ،عائشہ عاصم (کوئٹہ )، عائشہ بلال (لاہور ) ، عائشہ ظفر (لاہور ) ، دینا رضوی ( کراچی ) ،دعا ماجد (لاہور ) ،فجر نوید (راولپنڈی )، فریحہ محمود (لاہور ) ،فاطمہ خان (لاہور ) ،فاطمہ شاہد (لاہور )، فاطمہ زہرا (راولپنڈی ) ، گل اسوی (ملتان ) گل فیروزہ (ملتان ) ، گل رخ (ڈی جی خان )، حلیمہ عظیم ڈار (لاہور ) ، ہانیہ احمر (کراچی )، حمنہ بلال ( راولپنڈی )، حورینہ سجاد (کراچی)، ارم جاوید (لاہور ) ،جنت رشید (کوئٹہ )، جویریہ خان (کراچی )، جویریہ رئوف (کراچی) ،کائنات امتیاز (کراچی ) ،کائنات حفیظ ( لاہور )، خدیجہ چشتی (لاہور ) ،کنزہ وہاب (کراچی )، لائبہ منصور (راولپنڈی) ،لائبہ ناصر (لاہور ) ، لبنی بہرام (ہنزہ ) ماہم منظور (حیدرآباد )، ماہم طارق (کراچی )، ماہ نور آفتاب (پشاور )، معصومہ زہرہ (کراچی )، مومینہ ریاست (ایبٹ آباد )، نتالیہ پرویز (بھمبر) نیہا شرمین شیخ (کراچی ) نورالایمان (بہاولپور) ، نورین یعقوب ( لاہور )، قر العین احسن (لاہور )، رامین شمیم (کراچی)، ردا اعصام (لاہور )،

صبانذیر (مریدکے ) ، صائمہ ملک (کوئٹہ )، صائقہ ریاض (لاہور ) ،سائرہ جبین ( چترال ) ، ثناء طالب (رحیم یارخان ) ، ثانیہ رشید (راولپنڈی )، شبنم حیات (کراچی )، سوہا فاطمہ (لاہور )، سبحانہ طارق (کراچی )۔ سیدہ تسکین فاطمہ (کراچی )، تسمیہ رباب (لاہور )، طیبہ امداد (ایبٹ آباد )، تہذیب شاہ (صوابی )، وحیدہ اختر (لاہور )، وحیدہ منیر (ملتان )، وردا یوسف (اوکاڑہ )، واصفہ حسین (کراچی ) ،یسری عامر (کراچی )، زیب النسا (چارسدہ )، زمینہ شاہ (کراچی) اور زوناش عبدالستار (لاہور ) شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پی سی بیسپورٹس ڈیسک
Previous Post

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Next Post

افغانستان کیخلاف سیریز،قومی اسکواڈ پاکستان سےآج سری لنکا روانہ ہوگا

News Editor

News Editor

Next Post
قومی اسکواڈ

افغانستان کیخلاف سیریز،قومی اسکواڈ پاکستان سےآج سری لنکا روانہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading