• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
پی سی بی

پی سی بی کا آئندہ سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان، معاوضوں میں اضافہ

News Editor by News Editor
جون 14, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 24ـ2023ء کے سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا، معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ،

ثمن ذوالفقار میچ ریفری پینل میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں۔پی سی بی نے منگل کے روز نئے سیزن 24ـ2023ء کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چار سال بعد دوبارہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سیزن میں میچز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

گزشتہ سیزن میں فرسٹ الیون کے مجموعی طور پر 97 میچز کھیلے گئے تھے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد 24ـ2023ء کے سیزن میں فرسٹ الیون کے تقریباً 200 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارکردگی کے سالانہ جائزے اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر کیٹیگری میں میچ آفیشلز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے جس سے ان میچ آفیشلز کو موجودہ سسٹم میں کام کرنے کے نہ صرف مزید مواقع ملیں گے بلکہ ان کیلیے آمدنی میں اضافے کے مواقع بھی موجود ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایلیٹ اور سپلیمنٹری پینل کے ماہانہ ریٹینر میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلز کی میچ فیس، یومیہ الاؤنسز اور ریٹائرمنٹ کے فوائد میں بھی 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد میں 7 کا اضافہ کردیا ہے۔ اب یہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔نئے میچ آفیشلز میں علیم خان موسیٰ، اطہر لئیق، بلال خلجی، کامران چوہدری، خالد جمشید، محمد اسلم اور سہیل ادریس شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بیک وقت 8 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے، ایلیٹ امپائرز کے پینل کی تعداد بھی 14 سے بڑھا کر 23 کردی ہے۔

9 میچ آفیشلز کو سپلیمنٹری سے ایلیٹ پینل میں ترقی دی گئی ہے، ان میں عبدالمقیط، اسلم بریچ، فاروق علی خان، غلام سرور، عمران اللّٰہ اسلم، کاشف سہیل، ماجد حسین، قیصر خان اور ذوالفقار جان شامل ہیں۔سپلیمنٹری پینل کے آفیشلز اگرچہ نان فرسٹ کلاس اور پاتھ وے میچوں میں ہوں گے لیکن وہ فرسٹ الیون کے میچوں کیلیے بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 میچ ریفریز کو ترقی دی ہے ان میں ثمن ذوالفقار بھی شامل ہیں جو اس مرحلے تک آنے والی پہلی خاتون میچ ریفری ہیں۔

ان کے علاوہ ابوالحسنات راؤ، اللّٰہ ڈتو، فضل اکبر شاہ، غلام مصطفیٰ، انعام اللّٰہ خان، امیرالدین انصاری، سمیع الحق اور سہیل خان شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین اور انٹرنیشنل پینل کے آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے۔خواتین امپائرز میں عافیہ امین، حمیرہ فرح، نازیہ نذیر، رفعت مصطفی، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز اور شکیلہ رفیق شامل ہیں۔انٹرنیشنل میچ آفیشلز کا پینل امپائرز علیم ڈار، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور فیصل خان آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ میچ ریفریز میں محمد جاوید ملک اور علی نقوی شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پی سی بیسپورٹس ڈیسک
Previous Post

ترک صدر طیب ایردوآن کا شمالی قبرص کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

Next Post

میں اپنا پورا دن کرکٹ ٹریننگ میں گزارتا ہوں، عمر اکمل

News Editor

News Editor

Next Post
عمر اکمل

میں اپنا پورا دن کرکٹ ٹریننگ میں گزارتا ہوں، عمر اکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading