• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
پشاور زلمی

پی ایس ایل 8، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی

News Editor by News Editor
مارچ 8, 2023
in کھیل
0 0
0

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے میچ میں پشاور زلمی نے بہترین بیٹنگ کے بعد زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتیہوئے ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم لاہور قلندرز کو باآسانی 35 رنز سے شکست دیدی،

 

پشاور زلمی نے 207رنز بنائے ،لاہور قلندرز کی پوری ٹیم آخری اوور کی چوتھی گیند پر 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پشاور زلمی کے تجربہ کار باؤلر وہاب ریاض نے 17 رنز اور ارشد اقبال نے 27 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں،

 

 

قائم ایوب مین آف دی میچ قرار پائے ۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا اور لاہور قلندرز کو ایک مشکل ہدف دیدیا۔اوپنر صائم ایوب اور کپتان بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کی شان دار شراکت قائم کی۔دونوں بلے بازوں نے بہترین شراکت کے ساتھ ساتھ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

 

صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔راشد خان نے صائم ایوب کی بہترین اننگز کا خاتمہ کیا اور ان کو سیم بلنگز نے اسٹمپ کرتے ہوئے آؤٹ کیا۔نوجوان بلے باز محمد حارث بہترین آغاز کے اس سلسلے کو جاری رکھنے میں ناکام ہوئے اور 6 گیندوں کا سامنا کر کے صرف ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

بابراعظم نے ٹام کوہلر کیڈمور کے ساتھ ایک اچھی شراکت کی اور اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پشاور زلمی کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابراعظم تھے، جنہوں نے 41 گیندوں کا سامنا کرکے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔حارث رؤف نے بابراعظم کی وکٹ حاصل کی۔رومین پاول کو سکندر رضا نے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ کرتے ہوئے میدان بدر کیا، جس کے بعد زلمی کی 179 رنز پر گری جبکہ اس وقت اننگز کا 17 واں اوور جاری تھا۔ٹام کوہلر کیڈمور کی 36 رنز کی اننگز کا خاتمہ بھی حارث رؤف نے کیا تاہم وہ ٹیم کو 18 ویں اوور میں ایک اچھی پوزیشن تک لانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

 

شاہین شاہ آفریدی نے 19 ویں اوور میں زلمی کو ایک اور نقصان پہنچایا، جب حسیب اللہ خان 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر عظمت اللہ عمرزئی کو راشد خان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔آخری گیند پر وہاب ریاض بھی شاہین شاہ آ?فریدی کا نشانہ بنے اور ان کا کیچ سیم بلنگز نے لیا۔زمان خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے آخری اوور کیا اور اس میں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کر کے زلمی کو مزید آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔عامر جمال 5 رنز بنا سکے تھے اور ڈیوڈ ویزے کا کیچ بنے۔زمان خان نے ارشد اقبال کو آخری اوور کی تیسری گیند پر بولڈ کرتے ہوئے زلمی کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

 

 

پشاور زلمی کی ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔مجیب الرحمٰن ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔زمان خان، حارث رؤف اور راشد خان نے بھی دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز نے ایک بڑے ہدف کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں شاہویز عرفان کھاتہ کھولے بغیر ارشد اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

 

فخر زمان بھی جلد ہی آؤٹ ہوئے، انہیں وہاب ریاض عظمت اللہ عمرزئی کے ذریعے آؤٹ کیا، ان کی 11 رنز کی اننگز میں 2 چوکے شامل تھے۔وہاب ریاض نے چوتھے ہی اوور میں سیم بلنگز کو صفر پر آؤٹ کرکے زلمی کو مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں دلائیں، جس کے نتیجے میں قلندرز کی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوئی۔عبداللہ شفیق اگلے ہی اوور میں عظمت اللہ عمر زئی کو وکٹ دے گئے،

 

اس وقت قلندرز کا اسکور پانچویں اوور میں محض 21 رنز تھا۔حسین طلعت اور کپتان شاہین آفریدی نے ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی اور 114 رنز کی شراکت میں دونوں نے نصف سنچریاں بھی بنائیں۔شاہین شاہ آفریدی نے 36 گیندوں کا سامنا کرکے 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔وہاب ریاض نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو 17 ویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ کیا۔

 

 

سکندر رضا نے اپنی برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 7 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔قلندرز کو ہدف کے قریب لے جانے کی کوشش کے دوران سکندر رضا کی اننگز 20 رنز تک ہی محدود رہی اور وہ عظمت اللہ عمر زئی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 18 اوور میں 162 رنز تھا۔حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی لیکن وہ ٹیم کے لیے آخری گیند پر کھیلنے میں ناکام ہوئے تاہم انہوں نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ایک خوب صورت اننگز کھیلی۔

 

قلندرز کی جانب سے سب سے بڑا اسکور کرنے والے حسین طلعت نے 37 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور ارشد اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ارشد اقبال نے ایک رن کے اضافے کے بعد ڈیوڈ ویزے کو صفر پر آؤٹ کیا۔آخری اوور کی پہلی گیند پر راشد خان 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

 

 

قلندرز کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز زمان خان تھے جنہوں نے 4 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی پوری ٹیم آخری اوور کی چوتھی گیند پر 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 35 رنز سے شکست ہوئی۔پشاور زلمی کے تجربہ کار باؤلر وہاب ریاض نے 17 رنز اور ارشد اقبال نے 27 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پشاور زلمیسپورٹس ڈیسک
Previous Post

محمد حفیظ کے گھر چوری، چور لاکھوں روپیکی غیر ملکی کرنسی لے اڑے

Next Post

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکوسنسنی خیز مقابلے کے بعد2وکٹوں سے شکست دیدی

News Editor

News Editor

Next Post
اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکوسنسنی خیز مقابلے کے بعد2وکٹوں سے شکست دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading