لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کے ریکارڈ میں محمد رضوان کی برابری کر لی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فخر زمان نے پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں نصف سنچری اسکور کی، جو انہیں محمد رضوان کے برابر لے آئی، جنہوں نے بھی اب تک لیگ میں 20 ففٹیز بنائی ہیں۔
اس وقت پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 33 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شعیب ملک (15) اور کولن منرو (13) ففٹیز کے ساتھ شامل ہیں۔