• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
پی ایس ایل

پی ایس ایل سیزن 8کے شیڈول کا اعلان ،افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان ،فائنل 19مارچ کو لاہور میں کھیلا جائیگا

News Editor by News Editor
جنوری 21, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہو ر( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،لیگ کا افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان سلطان اور دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق 34دنوں کے درمیان کل 34میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے پانچ، پانچ میچز ہوم گرانڈ پر کھیلیں گی۔راولپنڈی میں 11، کراچی اور لاہور میں 9 جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے درمیان ہی ویمنز ٹیم کے تین نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز دو مرحلے میں کھیلے جائیں گے جہاں 13 سے 26 فروری تک پہلے مرحلے کے دوران ملتان اور کراچی میں میچز منعقد ہوں گے۔اس کے بعد 26 فروری سے 19 مارچ دوسرے مرحلے کے دوران فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کی تصدیق کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ پی سی بی کے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے جو چار مختلف شہروں میں منعقد ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کو بڑا، مضبوط اور بہتر بناتے ہوئے اسے دنیا بھر کے ٹی20 کرکٹرز کے لیے اولین انتخاب بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنوں کے دوران کھیلے جانے والی کرکٹ کے معیار پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھا سکتا او مجھے امید ہے کہ یہ ایک مرتبہ پھر مستقبل کے ستارے دریافت کرنے کی توقعات پر پورا اترے گا جو ناصرف پاکستان کے بڑے بڑے اسٹارز کو چیلنج کریں گے بلکہ اس کے بعد پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔نجم سیٹھی نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں اور صرف پسندیدہ ٹیم ہی نہیں بلکہ لیگ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو سپورٹ کریں۔پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہو گا اور لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔

اسی طرح کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام میں ہونے والے میچز 7 بجے شروع ہوں گے لیکن ملتان میں ہونے والے میچز شام چھ بجے شروع کیے جائیں گے۔13فروری بروز پیر کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز کی ٹیمیں ملتان ،14فروری بروز منگل کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی ،15فروری بروز بدھ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ملتان ،16فروری بروز جمعرات کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کراچی ،17فروری بروز جمعہ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان،18 فروری بروز ہفتہ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی ،19فروری بروز اتوار کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ملتان ،اسی روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کراچی ،

20فروری بروز پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی ،21فروری بروز منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کراچی ،22فروری بروز بدھ کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ملتان ،23فروری بروز جمعرات کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کراچی ،24فروری بروز جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کراچی ،26فروری بروز اتوار کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی ، اسی روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں لاہور ،27فروری بروز پیر کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور ،یکم مارچ بروز بدھ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی ،2مارچ بروز جمعرات کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیںلاہور ،3مارچ بروز جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی ،

4مارچ بروز ہفتہ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور ،5مارچ بروز اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی ،6مارچ بروز پیر کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی ،7مارچ بروز منگل کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی ،اسی روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی ،8مارچ بروز بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی ،9مارچ بروز جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی ،10مارچ بروز جمعہ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی ،11مارچ بروز ہفتہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی ،

12مارچ بروز اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی ،اسی روز لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں لاہور میں مد مقابل ہوں گی،15مارچ بروز بدھ کو کوالیفائر میچز ہوں گے ۔16مارچ بروز جمعرات کو پہلا ایلیمنیٹر مقابلہ لاہور میں ہو گا ،17مارچ بروز جمعہ کو دوسرا ایلیمنیٹر مقابلہ لاہور میں ہو گا جبکہ 19مارچ بروز اتوار کو ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آٹھویں ایڈیشنپاکستان سپر لیگپی ایس ایلشیڈول کا اعلان
Previous Post

سیکس اور بھوک.....تحریر: چوہدری عامر عباس ایڈوکیٹ ہائیکورٹ

Next Post

تین ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ، لاہور قلندرز ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم ہے'عاطف رانا

News Editor

News Editor

Next Post
عاطف رانا

تین ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ، لاہور قلندرز ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم ہے'عاطف رانا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading