قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پروازیں ہر ہفتے دو دن — بدھ اور اتوار — کو روانہ ہوں گی۔
پی آئی اے نے کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں باکو روٹ کی تفصیلات اور اس کے سیاحتی و تجارتی امکانات پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان کے مطابق، باکو روٹ کی کامیابی میں ٹریول ایجنٹس کا کردار اہم ہوگا، اور پی آئی اے اس روٹ کو تجارتی طور پر کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔