روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک اہم بیان میں یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جسے ماہرین عالمی سطح پر روس یوکرین کشیدگی میں ممکنہ کمی کی جانب پہلا قدم قرار دے رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس جنگ بندی اور امن قائم کرنے کے لیے کسی بھی تعمیری تجویز پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم ہمیشہ مثبت انداز میں بات چیت کے حامی رہے ہیں اور امید ہے کہ یوکرینی حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔”
پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی طاقتیں اس تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے نئے امکانات تلاش کر رہی ہیں۔