کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رﺅف کا کہنا ہے پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں،دو دن پریکٹس کی، ذاتی طور پر مطمئن ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رﺅف نے کہا کہ دو دن پریکٹس کی ہے، ذاتی طور پر مطمئن ہوں باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہو گا، ہمارے پاس صرف ایک سپنر نہیں ہے، ہم خوشدل کو بھی استعمال کرتے ہیں، جس کا دن اچھا ہوگا وہ پرفارم کرے گا۔
حارث رﺅف کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، کوہلی سے اچھی دوستی ہے اس سے اسی طرح بات کرتے ہیں۔