اسلام آبا د(کامرس ڈیسک)پہلے روسی خام تیل اسٹاک کی ریفائنری پی آر ایل کرے گی۔ حکام کے مطابق پہلے روسی خام تیل اسٹاک کی ریفائنری پی آر ایل کرے گی ،
روسی خام تیل کی ریفائنری کے بعد مارکیٹ میں فراہمی کا فیصلہ ہوگا،ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل میں سے بقیہ 55 ہزار ٹن آئندہ دو ہفتے میں کراچی پہنچے کا امکان ہے ۔حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق خام تیل کی ریفائنری ،مقامی مارکیٹ میں فراہمی اور ترسیل سے قیمتوں کا تعین ہوگا،پاکستان کو ملنے والے روسی خام سستے تیل کی قیمت کم ہے،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیادہ سے زیادہ اسٹاک درکار ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور صرف ایک لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے۔ حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے خریدنے کا خواہاں ہے،باقاعدہ سستے تیل کی خریداری پر قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد فرق پڑے گا۔حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے روسی تیل خام تیل کارگو سے قیمتوں پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔









