• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
رانا تنویر حسین

پہلی مرتبہ تمام وفاقی اکائیوں کے اتفاق رائے سے قومی نصاب تیار کیا گیا ہے،وفاقی وزیر تعلیم

News Editor by News Editor
جولائی 13, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

اسلام آباد (تعلیم)وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اکائیوں کے اتفاق رائے سے قومی نصاب کی تیاری کا عمل مکمل کیا ہے،

درسی کتب بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ضرورت مند طلبا کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔

بدھ کو یہاں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے،

کیونکہ آج ہم اس تعلیمی شعبے کے لئے جن اقدامات کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، انہیں سابقہ حکومتوں نے وہ اہمیت نہیں دی جو اس قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے نہایت ضروری تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں وفاقی وزارت نے بہت کم عرصے میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں، ان میں اسلام آباد سے آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے اقدامات شامل ہیں،

اس سلسلے میں 25 ارب روپے کی لاگت سے ایک فنڈ مختص کیا گیا ہے جس کا ایک بڑا حصہ ابتدائی تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے،

ابتدائی تعلیم کی بہتری کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے اساتذہ کی تربیت کے اقدامات اور امتحانی نظام میں بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔

ملک میں 2006 کے بعد پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اکائیوں کے اتفاق رائے سے قومی نصاب کی تیاری کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درسی کتب بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے وزیراعظم فنڈ برائے تعلیم کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے، ضرورت مند طلباء کو وظائف فراہم کئے جائیں گے،

مستحق طلبا کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

بہترین تعلیم کے حصول کے لئے معیاری نصاب، اچھی کتاب اور شفاف امتحانات کے نتائج کے ساتھ یہ سیکھنا بھی ضروری ہے کہ پاکستان کا ذمہ دار اور اچھا شہری کیسے بننا ہے، جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی نصاب میں آئین پاکستان اور کوڈنگ کی شمولیت بہت اہم اقدام ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن وسیم اجمل نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، نئے سکول کھولے جائیں،

اعلیٰ تعلیم کے لئے جو طلبا فیس نہیں دے سکتے لیکن میرٹ پر ہیں ان کے لئے ایسے مواقع فراہم کئے جائیں کہ وہ نہ صرف تعلیم حاصل کریں بلکہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں،

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک انڈوومنٹ فنڈ کا قیام بھی کیا گیا ہے، 14 ارب روپے کا یہ پروگرام ہے جو چار سال کے لئے ہے،

عدم مساوات ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کا وڑن ہے کہ تعلیم ہر ایک کا حق ہے، اس کو عملی جامہ وزیراعظم نے آج پہنایا ہے، دوسرا بڑا چیلنج تعلیم میں معیار کا فقدان ہے،

نصاب میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، قومی سطح پر اتفاق رائے کیا گیا ہے، بچوں کو وہ تعلیم دی جائے جو اکیسویں صدی سے ہم آہنگ ہو۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو معلوم ہونا چاہیے کہ آئین کے مطابق ان کی ذمہ داریاں اور فرائض کیا ہیں۔ اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئوٹ آف سکولاسلام آبادانڈوومنٹ فنڈبین الاقوامیپاکستان ایجوکیشنکوڈنگوزیراعظموفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین
Previous Post

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتیں کم ہونے سے مقامی سطح پر بھی اسٹیل اور لوہے کی قیمتوں میں کمی

Next Post

مہنگائی کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں' دانش تیمور

News Editor

News Editor

Next Post

مہنگائی کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں' دانش تیمور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading