• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ندا ڈار

پہلی بار پاکستان آئی ہوئی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک زبردست تجربہ ہوگا ، ندا ڈار

News Editor by News Editor
ستمبر 1, 2023
in کھیل
0 0
0

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

یہ اسٹیڈیم تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں (یکم ۔تین اور چار ستمبر )کے علاوہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی بھی میزبانی کرے گا یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔

ون ڈے میچز آٹھ، گیارہ اور چودہ ستمبر کو کھیلے جائیں گے،یہ تمام چھ میچز پی ٹی وی نیشنل اور پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو دکھائے جائیں گے جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ اے آر وائی زیپ پر ہوگی۔ٹی ٹوئنٹی میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔یہ سیزن پاکستانی ویمنز ٹیم کے لیے بہت مصروف ہے جس میں اسے پندرہ ون ڈے انٹرنیشنل اور سترہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں اور ایشین گیمز میں بھی حصہ لینا ہے۔

ندا ڈار نے اس سال اپریل میں بسمہ معروف کی جگہ پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے۔اسی طرح لورا وولورٹ نے بھی جنوبی افریقہ کی کپتانی سونے لوس کی جگہ سنبھالی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی اس سال مارچ میں راولپنڈی میں خواتین کے نمائشی میچوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل اٹھارہ مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں تین آئی سی سی ایونٹس کے میچز تھے ۔

پندرہ دو طرفہ سیریز کے میچوں میں جنوبی افریقہ نے آٹھ اور پاکستان نے سات جیتے ہیں۔دونوں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021 میں ڈربن میں ہوا تھا جو پاکستان آٹھ رنز سے جیتا تھا۔کپتان ندا ڈار نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فل ٹائم کپتان کی حیثیت سے پاکستانی ٹیم کی قیادت کو اعزاز سمجھتی ہیں۔پہلی بار پاکستان آئی ہوئی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک زبردست تجربہ ہوگا جس کے لیے ہم تیار ہیں۔ندا ڈار کے مطابق یہ سیریز ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ہورہی ہے لہذا شائقین کے لیے بہت کرکٹ دیکھنے کے لیے ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ندا ڈار نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلنے کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم یہاں مثبت نتائج دے گی۔ ہماری توجہ کھیل پر ہے اگرچہ ہم حالیہ دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے لیکن قومی کیمپس اور پریکٹس میچوں میں شرکت کے ذریعے ہم نے خود کو فٹ رکھا ہے ۔ ٹیم کامبی نیشن مضبوط ہے۔ ہم اس سیریز میں اچھے نتائج کے ساتھ اس مصروف سیزن کے لیے تیار ہیں۔جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورٹ نے کہا کہ وہ پہلے بھی پاکستان میں نمائشی میچ کھیل چکی ہیں اور اس سیریز کے لیے بھی بہت زیادہ پرجوش ہیں،یہ بہت بڑی سیریز ہوگی ۔

پاکستان ایک اچھی اور مقابلہ کرنے والی ٹیم ہے، ندا بہت اچھی کپتان ہیں پاکستان کے پاس بہت باصلاحیت نوجوان کرکٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کو چاہیے کہ وہ آئیں اور ہمارے میچز دیکھیں اور سپورٹ کریں۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ندا ڈار(کپتان )عالیہ ریاض ، بسمہ معروف،ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا، منیبہ علی۔ نجیہہ علوی (وکٹ کیپر )،نشرہ سندھو،نتالیہ پرویز،صدف شمس،سعدیہ اقبال،شوال ذوالفقار،سدرہ امین،سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی،ریزرو کھلاڑی، انوشے ناصر،عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز شامل ہیں۔یکم ستمبر ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔

فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز) طارق رشید (تھرڈ امپائر )عافیہ امین (ریزرو امپائر) محمد جاوید ملک (میچ ریفری )3 ستمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلا جائیگا۔ راشد ریاض اور طارق رشید (آن فیلڈ امپائرز )فیصل آفریدی ( تھرڈ امپائر)عافیہ امین (ریزرو امپائر) محمد جاوید ملک (میچ ریفری)4 ستمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا، فیصل آفریدی اور طارق رشید (آن فیلڈ امپائرز)راشد ریاض (تھرڈ امپائر)عافیہ امین (ریزرو امپائر)محمد جاوید ملک (میچ ریفری ) شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ' ندا ڈارسپورٹس ڈیسک
Previous Post

انتونیو گوتریس نے جوہری تجربات روکنے کا مطالبہ کر دیا

Next Post

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا

News Editor

News Editor

Next Post
پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading