پنڈی بھٹیاں( رانا غلام علی) پنڈی بھٹیاں کے محلہ نواب پورہ سے زچہ بچہ کے لیے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس پر ریکسیو 1122 کی گاڑی مریضہ کو لیکر اسپتال جارہی تھی تو راستے میں مریضہ زوجہ فرخ کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے گاڑی کے اندرہی بچے کی ڈلیوری کرادی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈلیوری کے بعد بچہ پیدا ہوا جو بالکل ٹھیک ہے اور خاتون کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ دونوں ماں بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کی ڈلیوری کرانے پر اہلخانہ نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خاتون کو جب گاڑی میں لیجایا جارہا تھا تو اسکی طبیعت زیادہ خراب ہورہی تھی جس پر خاتون کی اجازت سے ہم نے گاڑی میں ہی ڈلیوری کرادی۔ خاتون کے ساتھ اسکی رشتہ دار بھی موجود تھے جنہوں نے ہمارا شکریہ ادا کیا۔ہم اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔