عائشہ ظفر

پہلا ٹی ٹوئنٹی ، عائشہ ظفر کی تیز ترین سنچری، پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 153 رنز سے ہرا دیا

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دےدی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں237 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 84 رنز پرڈھیر ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ پر 237 رنز اسکور کیے۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔وہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔

اس کے علاوہ عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 48 رنز بنائے،گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں زمبابوے ویمنز ٹیم 18.2 اوورز میں 84 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔نتاشا ٹومبا 24 اور اور آدیل زمنو 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ ثنا نے3 ،سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔یوں پاکستان ویمنز ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک ،صفرکی برتری حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ لکھیں