نیپئر (سپورٹس نیوز )نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پا کستان کو 63 رنز سے ہرا کرسیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔نیپیئر میں کھیلے گئے تین میچوں کی میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔
ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔ اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رﺅف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر عثمان خان اور عبداللہ شفیق نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم عثمان 39 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بعدازاں عبداللہ شفیق بھی 88 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کیلئے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔آغا سلمان 40 اور بابراعظم 62 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں