لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس کے گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی عہدہ کے 6 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشن صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ملتان ، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری فاروق آباد کیپٹن (ر)احسان طفیل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اسٹبلشمنٹ سنٹرل پولیس آفس ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پی ایچ پی پنجاب محمد ریاض نذیر گاڑھا کو تبدیل کر کے ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس ویلفیئر اینڈ فنانس ، ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ ذوالفقار احمد حمید کو ایڈیشنل آئی جی پولیس انویسٹی گیشن پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں جبکہ گریڈ 20کے افسر ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد وقاص نذیر کو ایڈیشنل آئی جی آپریشن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد ارشد بیگ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز مس آمنہ منیر کی ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات منسوخ جبکہ کیپٹن (ر) اوررنگزیب حیدر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔