ایڈیشنل آئی جی کراچی

پولیس سرجن نے میر رضاعلی کی لاش کا خود معائنہ نہیں کیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی(کرائم رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ پولیس سرجن نے میر رضا علی کی لاش کاخودمعائنہ نہیں کیا بلکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تصاویرکی بنیاد پرتیار کی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہاکہ پولیس سرجن کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیا پرجاری نہیں کرنی چاہیے تھی،کیونکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرنے کا اختیارپولیس سرجن نہیں بلکہ میڈیکل لیگل آفیسر کے پاس ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پولیس نے اپنی رائے ایم ایل او کی رپورٹ کی بنیاد پرقائم کی ہے،اگر اہلِخانہ درخواست دیں توقانونی کارروائی کے تحت قبرکشائی کر کے دوبارہ پوسٹ مارٹم بھی کرایاجاسکتاہے،پولیس کیس کے تمام پہلوﺅں کاجائزہ لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں