• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعہ, 24 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
الیکشن کمیشن

پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقے سے ہونے پر اعتراضات کی سماعت، فیصلہ محفوظ

News Editor by News Editor
جنوری 11, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقہ ہی سے ہونے کے قانون میں ترمیم پر اعتراضات کے کیس کی سماعت ہوئی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کراچی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جہاں ووٹر رہتا ہے، وہاں کا پولنگ ایجنٹ ہونا خطرے سے خالی نہیں۔ بطور پی ٹی آئی ووٹر اور سپورٹر کوئی خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز نہیں کر سکتا۔ خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ وکیل عابدہ بخاری نے دلائل میں کہا کہ دوسری یونین کونسل سے ووٹر ہو تو اس کی تفصیلات کا مخالفین کو علم نہیں ہوگا۔ ملک میں شرح خواندگی کم ہے، اس لیے بھی پولنگ ایجنٹس کے لیے علاقہ مختص نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ بننے کے لیے مقامی لوگ نہیں ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ لوگ ہونا مسئلہ نہیں، بات بنیادی حقوق اور قانون کی ہے۔ امیدوار کے لیے حلقے سے ہونا ضروری نہیں تو پولنگ ایجنٹ کے لیے کیسے ہو سکتا؟۔

رکن پختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کا کام مقامی ووٹرز کی پہچان ہوتا ہے تاکہ جعلی ووٹ نہ ڈل سکے۔ باہر سے آیا پولنگ ایجنٹ مقامی ووٹرز کو کیسے جانتا ہوگا؟۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جس علاقے میں میرا ووٹ ہے میں وہاں نہیں رہتی۔ میرے علاقے کا پولنگ ایجنٹ مجھے کیسے پہچان سکتا ہے؟۔ چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اجنبی پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن میں کیا کرے گا، جب وہ کسی کو جانتا ہی نہیں ہوگا۔ ووٹرز کی اکثریت وہاں ہی رہتی ہے جہاں ان کا ووٹ ہو۔ جماعت اسلامی کے وکیل سیف اللہ گوندل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹس کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ انتخابات سے چند دن پہلے رولز میں ترمیم سے سیاسی جماعتوں کو مشکلات ہوں گی۔

رول میں ترمیم کو عام انتخابات سے لاگو کیا جائے۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت حلقے میں ایک الیکشن ایجنٹ ہوتا ہے وہ بھی حلقے سے ہونا لازمی ہے۔ الیکشن ایجنٹ حلقے سے ہونا لازمی ہے تو پولنگ ایجنٹ بھی مقامی ہونا چاہیے۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ کیا رولز میں ایسی ترمیم کی جا سکتی ہے کہ وہ ایکٹ کا حصہ نہ ہو؟ جس پر ڈی جی لا نے بتایا کہ رولز میں ترمیم کرنا کمیشن کا اختیار ہے۔ تجویز اور تائید کنندہ حلقے سے نہ ہو تو امیدوار کے کاغذات منظور نہیں ہوسکتے۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ بعض علاقوں میں کسی کی جرات نہیں کہ دوسرے کا پولنگ ایجنٹ بن سکے۔ ایم کیو ایم کا کسی دور میں سلسلہ تھا کہ کسی دوسرے کو پولنگ ایجنٹ نہیں ملتے تھے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے رول 58 میں ترمیم پر اعتراضات پر سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنپولنگ ایجنٹتحریک انصاف کراچینتخابی حلقے
Previous Post

وزیر اعلی کے پاس 24 گھنٹے ہیں، 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

Next Post

کراچی 15 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر حقیقی آزادی کا اعلان کریگا، اسد عمر

News Editor

News Editor

Next Post
اسد عمر

کراچی 15 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر حقیقی آزادی کا اعلان کریگا، اسد عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7457

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

538
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading