• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعہ, 24 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا ثنااللہ

پوری کوشش ہوگی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کیس میں گرفتار کریں، رانا ثنااللہ

News Editor by News Editor
مارچ 1, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس نہ کیا تو یہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا،

پولیس پوری طرح الرٹ ہے ،کوشش کریں گے کہ جوڈیشل کمپلیکس کیس میں عمران خان کو کو گرفتار کریں، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل تسلیم کرتی ہے ،جو فیصلہ آیا ہے اس میں اختلاف رائے بھی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں دو علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں ابھی تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کبھی اس طرح نہیں ہوا جس طرح اس شخص نے کیا ہے، وہاں توڑ پھوڑ کی گئی جس پر دو مقدمات درج کیے گئے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے عمران خان سمیت تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کو مائنس نہ کیا تو یہ شخص ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں کیونکہ اگر اس عمل کی اجازت دی جائے کہ آپ جتھا لے کر آجائیں، گیٹ توڑ دیں، کیمرے توڑ دیں اور حملہ آور ہو جائیں تو پھر اس طرح تو ہر غنڈے اور بدمعاش کے لیے 100 ڈیڑھ سو بندے لانا کوئی مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے میری درخواست کے کہ آپ نے اس (عمران خان) کو رعایت دی، نخرے اٹھائے، انتظار کیا اور پھر پیش ہونے کے لیے وقت پر وقت دیا تو اب دیکھ لیں کہ اس کا یہ نتیجہ ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے آئی جی اسلام آباد کو کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو کچھ ہوا اور صحافیوں کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ اس کیس میں عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ آپ عدالت میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی لوگوں کو اکٹھا کرکے مسلح افراد کو ساتھ لائے اور چڑھائی کردی، ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس نیت سے آرہے ہیں لیکن وہ باقاعدہ اس مجرمانہ نیت سے آئے، لہٰذا اس میں پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور کوشش کریں گے کہ اس کو گرفتار کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں بلکہ حملہ کرنے کے لیے آئے اور باضابطہ طور پر سوچ کر آئے کہ ہمیں اس طرح سے اندر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں لہٰذا اس کی پیشی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ فرد جرم عائد ہو اور کیس آگے بڑھے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک یہ فتنہ پاکستان کی سیاست میں ہے یہ حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اور جب تک یہ شخص سیاست میں رہے گا ملکی سیاست میں عدم استحکام رہے گا اور سیاسی عدم استحکام رہے گا تو معاشی عدم استحکام بھی رہے گا۔سپریم کورٹ کی طرف سے از خود نوٹس پر دئیے گئے فیصلے پر پوچھے گئے ایک سوال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل تسلیم کرتی ہے جو کہ آئینی طور پر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جو فیصلہ آیا ہے اس میں اختلافی رائے آیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ازخود نوٹس فیصلے میں ججز نے اپنا اپنا آرڈر دیا ہے اور اس وقت جو اکثریتی فیصلہ دیا گیا ہے اس میں انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کو قبل از وقت قرار دیا ہے اور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ان پر ازخود نوٹس لینے کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو رکنی بینچ میں سے دو معزز ججز نے خود کو الگ کردیا اور سات رکنی بینچ نے سماعت کی جس پر بھی دو ججز نے اختلافی نوٹس میں ازخود نوٹس کو مسترد کیا اور خود کو الگ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ایک بار کوئی بینچ تشکیل دیا جاتا ہے تو وہ برقرار رہتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جوڈیشل کمپلیکس کیسرانا ثنااللہعمران خان
Previous Post

الحمد للہ ،شکریہ ڈار صاحب،مریم نواز کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر رد عمل

Next Post

اثاثے ہوں یا اولاد، ظاہر نہ کرنے پر نااہلی ہوتی ہے، عطا تارڑ

News Editor

News Editor

Next Post
عطااللّٰہ تارڑ

اثاثے ہوں یا اولاد، ظاہر نہ کرنے پر نااہلی ہوتی ہے، عطا تارڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7463

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

572
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

538
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading