خواجہ آصف

پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دے دیا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیردفاع نے لکھا پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے۔

یاد رہے ایپسٹین فائلز امریکی محکمہ انصاف نے جاری کی تھیں، جس میں جیفری ایپسٹین کے کم عمر بچیوں کے خلاف جنسی جرائم، منشیات کے استعمال اور امریکا سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کا ذکر تھا۔

خواجہ آصف کا ایپسٹین فائلز کی طرف اشارہ اسی بنیاد پر دکھائی دیتا ہے کہ انمول پنکی کے گاہکوں میں بھی بڑے بڑے نام شامل ہیں، انکشاف کیا گیا ہے کہ پنکی کے گاہکوں کی فہرست میں 30 کے قریب سیاست دانوں کے نام بھی شامل ہیں، اور اس کی رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو پیش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں