پنڈی بھٹیاں(رانا غلام علی) احساس پروگرام کی رقم خواتین سے ہتھیانے والے دو ملزم گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق سکھیکی کارروائی کے دوران ملزم عاطف کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عاطف نے اے ٹی ایم سے احساس ایمرجنسی کیش کی رقم نکلوا کر جانے والی خاتون سے رقم چھینی کو فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتارکرلیا۔
دوسری کارروائی کے دوران پنڈی بھٹیاں احساس کفالت سنٹر کے باہرلوگوں سے دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والے ملزم بشارت علی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم بشارت بائیو میٹرک مشین کےذریعے خواتین سے رقم ہتھیا رہا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پیسے اور بائیو میٹرک مشین برآمد کرلی۔ ایس ایچ او سکھیکی نے برآمد ہونے والی احساس ایمرجنسی کیش کی رقم متاثرہ خاتون کو واپس کردی۔