لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بی بی اے (چار سالہ) ریپلیکا پروگرام فال 2023 سے دوپہر اور شام کے سیشنز میں شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں پرنسپل کالج ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے وائس چانسلر سے ملاقات کرتے ہوئے منظوری کا لیٹر وصول کیا۔ ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے کہا کہ یہ نیا ایڈیشن ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاجس سے کالج کی فیکلٹی اور طلباء کو فائدہ ہو گا۔









