لاہور ( ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی انڈرگرایجویٹ پروگرامز میںداخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ (آج)اتوار کو منعقد ہو گا ۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے لئے 7 مختلف امتحان لئے جائیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے 41 ہزار سے زائد طلبائو طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ترجمان کے مطابق طلباو طالبات کی سہولت کے لئے ملک کے اہم شہروں بشمول کراچی ، کوئٹہ، پشاور، گلگت ، سکردو، ڈیرہ اسماعیل خان ، لاہور وغیرہ میں پنجاب یونیورسٹی انڈرگرایجویٹ انٹری ٹیسٹ منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پری انجینئرنگ کے شعبہ میں PU-E، پری میڈیکل کے شعبہ میںPU-M کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔ اسی طرح آرٹس، ہیومینٹیز و سوشل سائنسز کے شعبے میں PU-AHS، فزکس اور آئی سی ایس کے شعبوں کے لئےPU-CSP کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔شماریات اور آئی س ایس کے شعبوں کیلئے PU-CSS کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔ جنرل سائنس کے شعبے میںPU-GS اور کامرس کے شعبے کیلئے PU-COM کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔









