• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام انا مولکا ایوارڈز کا اعلان

News Editor by News Editor
ستمبر 10, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(تعلیم ڈیسک )پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام انامولکا ایوارڈز 2023کیلئے تقریب تقسیم انعامات، فن پاروں کی نمائش اورضرار بابری کی کتاب ‘انا مولکا، ایک آرٹسٹ، ایک ماہر تعلیم اور فن نقاد’ کی رونمائی کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جواد، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔ نمائش کی کیوریٹر سنبل نتالیہ نے کہا کہ ‘اس سال کے ایوارڈ کے لیے ہمیں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے 160 سے زائد انٹریز موصول ہوئیںجن میں 20تا40 سال کے زمرے کے لیے 50 اور 40 سے اوپر کے لیے 12سے زائد کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس 40 سے اوپر کی کیٹیگری میں مغیث ریاض فاتح رہے جبکہ دیگر میں عطیہ شوکت، بشیر حیدر، رابعہ عاصم، ڈاکٹر ثمینہ ظہیر اور نیئر شہزاد کے نام قابل ذکر ہیں۔ مغیث ریاض کے ایوارڈ یافتہ آرٹ ورک میں ایک بھینس کو دکھایا گیا تھا ۔ اسی طرح بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سعدیہ راٹھور نے 20تا40کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیاجن کے کینوس آرٹ ورک کاعنوان ‘ بیخابیاں، افسانے، مہتاب، تمنا’تھا۔ جبکہ 25 سے اوپر کی کیٹیگری میں آصف کاسی، فہد طارق، ایمن جلیل، ماہنور حسن خان اور حفصہ منیر کے نام شامل ہیں۔

جیتنے والوں کا انتخاب کرنے والے چار ججز آمنہ پٹودی، جمیل بلوچ، عظمیٰ وقار اور آمنہ جمال تھے۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے جیتنے والے فنکاروںمیں ایوارڈز تقسیم کئے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ فنکاروں میں منفرد صلاحیتیں ہیں اور انا مولکا کو بھی اس شعبے میں ان کی خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فن کے ذریعے مخصوص جذبات کا اظہار کرنا بہت مشکل ہے اور مخصوص صلاحیتوں کی وجہ سے فنکار اپنے فن کے ذریعے سماجی اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سمیرا جواد نے کالج کے پس منظر اور اس کی بنیاد رکھنے اور پھر اسے کامیاب بنانے میں انا مولکا احمد کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کالج کی بنیاد 1940 میں رکھی گئی تھی جب انا مولکا ایک نوجوان خاتون تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں صرف دو طالب علم رہ گئے تھے کیونکہ تمام ہندو اور سکھ طلباء ہندوستان ہجرت کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انا مولکا چاہتی تھیں کہ کالج میں یہ فن اردو میں پڑھایا جائے، اسی لیے بابری کی کتاب بھی دولسانی تھی۔ ڈاکٹر اعجاز انورنے کہا کہ انا مولکا احمد کا سب سے بڑا تعاون حکومتی ادارے میں فائن آرٹ انسٹی ٹیوٹ کھولنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج لاہور(موجودہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی )میں اصغر منہاس فائن آرٹس کے پہلے طالب علم تھے۔ اصغر منہاس کو گورنمنٹ کالج میں بطور لیکچرر رکھا گیا تھا جنہوں نے کبھی ترقی کا مطالبہ نہیں کیااور بطور لیکچرر ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔ اصغر منہاس کو چھ ماہ کے لیے نوکری پر رکھا گیا تھا لیکن اگلے چھ سال تک انہیں تنخواہ نہ ملی۔انہوں نے بتایا کہ مس مولکا احمد نے اصغر منہاس کو کہا تھا کہ وہ ملازمت نہ چھوڑیں کیونکہ ان کے بعد جی سی یو میں فائن آرٹس کا شعبہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم فنکار تھے جو مجسمہ ساز بھی تھے اور مصور بھی اور انا مولکا احمد ان میں سے ایک تھیں۔ اس موقع پر شاہنواز زیدی، ضرار بابری اور دیگر نے خطاب کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آرٹسٹپنجاب یونیورسٹیکالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائنکیٹیگرینتالیہوائس چانسلر
Previous Post

اعضا کی پیوندکاری میں ناکامی سے آگاہ کرنے والا دنیا کا پہلا آلہ تیار

Next Post

اسلام آباد : ڈینگی کیسزمیں مسلسل اضافہ، مزید9 مریض سامنے آگئے

News Editor

News Editor

Next Post
ڈینگی

اسلام آباد : ڈینگی کیسزمیں مسلسل اضافہ، مزید9 مریض سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading