لاہور (ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نے رانی سائرہ سلیم دختر راجہ محمد سلیم کوبائیوکمیسٹری کے مضمون میں ، ثروت حلیمہ حیدر دختر غلام حیدر کو ہوم اکنامکس (ٹیکسٹائل اینڈ کلاتھ) کے مضمون میں، نور العین دختر میاں محمد ارشاد کوایجوکیشن کے مضمون میں ،شمائلہ عنایت دختر عنائت بھٹی کوانوائرمنٹل سائنسز کے مضمون میں ،عظمیٰ یاسین دخترمحمد یاسین کواْردو کے مضمون میں،
ناصر حسین ولد ارشاد احمد کوذوالوجی کے مضمون میں،عزیزہ ضیاء الدین دختر ضیاء الدین کوذوالوجی کے مضمون میں،محمد سبحان عظیم ولد غلام عباس خان کوکیمیکل انجیئنرنگ کے مضمون میں،باسط جبار ولد جبار اسماعیل کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں اورنگہت طاہرہ دخترمحمد یونس کوعربی کے مضمون میں ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔