لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے عبدالوحید ولد محمد الیاس کوفارسی کے مضمون میں ،حنا علی دختر جماعت علی کواردو کے مضمون میں ،شائستہ پروین دختر صابر علی کوکیمسٹری کے مضمون میں ،صدف زہرا دختر سردار نور اکبر خان کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں،محمد عابد نذیر ولد نذیر احمد کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں،سندس خضر دختر خضر حیات کھچی کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں،صدف امان دختر رانا امان اللہ خان کوزوالوجی کے مضمون میں،قدسیہ فردوس دختر راجا شاہد اقبال کوباٹنی کے مضمون میں،ناصر عامر ولد عامر بہادر خان کوپاکستان سٹڈیز کے مضمون میںاورمحمد ارسلان فاروق ولد محمد حسین کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔