پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری سالانہ امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی

لاہور ( تعلیم ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے20جولائی2023ء سے شروع ہونے والے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو، سپیشل کیٹگری اور سماعت سے محروم امیدواروں کو سالانہ امتحانات2023ء کیلئے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔
امیدواران پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے اپنی رول نمبر سلپس ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں