لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا 1749واں اجلاس منعقد ہواجس میں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں مختلف ٹیچنگ و نان ٹیچنگ شعبہ جات کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کو پروفیسر ایمریطس لگانے کی منظوری دینے کے علاوہ ٹی ٹی ایس اساتذہ کے انکریمنٹس کی منظوری بھی دی گئی۔









