لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس ، سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسپلیمنٹری 2024ء اور ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس (سماعت سے محروم ) سپلیمنٹری 2024ء امیدواروں کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جاسکتی ہیں۔