اے آئی

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں اے آئی پڑھائی جائیگی

لاہور (ایجوکیشن ڈیسک) پنجاب بھر کے تمام پرائمری سکولوں میں اے آئی لیبز بنیں گی‘ پانچویں جماعت تک سکولوں میں آرٹیفیشل انٹلیجنس پڑھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ اے آئی نصاب کی بھی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے اورآئندہ تعلیمی سال سے طلبا کو اے آئی نصاب پڑھایا جائے گا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) نے پانچویں جماعت تک اے آئی کی تعلیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس مضمون کی تدریس کے لیے ماہرین تعلیم کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس وقت سرکاری سکولوں میں نہ اے آئی اساتذہ موجود ہیں اور نہ ہی متعلقہ لیبارٹریاں دستیاب ہیں، منصوبے کے پہلے مرحلے میں اے آئی کو بطور علیحدہ مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پرائمری سکولوں میں جدید سائنس اور اے آئی لیبز قائم کی جائیں گی،حکام کے مطابق اگر فنڈز کی کمی ہوئی تو متبادل تجویز کے طور پر اے آئی کے بنیادی اسباق کو سائنس کی کتاب میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اے آئی نصاب کی اشاعت کی حتمی منظوری آئندہ بورڈ اجلاس میں دی جائے گی، جبکہ نئے تعلیمی سال 2027 سے یہ نصاب مرحلہ وار نافذ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں