مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی
12 جولائی سے17 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پی ڈی ایم اے
گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے
سرگودھا ، میانوالی،خوشاب ،حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کی توقع۔پی ڈی ایم اے
فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے
ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا بھی امکان۔پی ڈی ایم اے
اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔پی ڈی ایم اے
تمام ادارے اور صوبہ بھر کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید
ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ریلیف کمشنر پنجاب
نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید
پانی کی گزرگاہوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ریلیف کمشنر پنجاب
لوگوں کے جان و مال کا تحفظ تمام اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید
شہری موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔ترجمان
ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ترجمان